لاہور: وزیر اعظم کی ہدایت پر گرفتار طلبہ رہا

وزیر اعظم کی ہدایت پر لاہور میں زیر حراست لیے گئے چاروں طلبہ کھلاڑیوں کو رہا کردیاگیا۔

وزیر اعظم نواز شریف نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے گرفتار طلبہ کی رہائی کی ہدایات جاری کر دی ۔

پولیس ذرائع کے مطابق طلبہ کا تعلق کراچی ریلویز سے ہے اور ان کوتقریب کے دوران ــ’’گو نواز گو ‘‘ کے نعرے لگانے پرحراست میں لیا گیا تھا۔

اس سے قبل وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی موجودگی میں ریلوے اسٹیڈیم لاہور میں تقریب کے دوران ’’گو نواز گو‘‘ کے نعرے لگائے گئے تھے۔تقریب میں طلباء کراچی سے لاہور ٹرائل دینے آئے تھے۔

پولیس اہلکاروں نے ان کھلاڑیوں سے مار پیٹ بھی کی تھی اور انہیں پولیس موبائل میں بٹھا کر لے گئے تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے