عمران خان کی جسٹس وجیہہ کو دھمکی

قدوس سید

اسلام آباد

۔ ۔ ۔

276723_80730240

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے جماعت کے اندر الیکشن کے مسئلہ پر اپنے بنائے گئے ٹربیونل کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ وجہیہ الدین کو باز رہنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ کسی کو بھی حدود و مینڈیٹ سے تجاوز کی اجازت نہیں دی جاسکتی

عمران خان کی جانب سے جسٹس وجہیہ الدین کو لکھے گئے خط کا متن میڈیا کو بھی جاری کیا گیا ہے، اس میں عمران خان نے انکی بزرگ عمری کا احترام کرتے ہوئے لکھا ہے کہ انٹراپارٹی الیکشن کے ایشو پر جو جائز تجاویز دی گئیں ان پر عمل کیا جارہا ہے، اب یہ ٹربیونل تحلیل کی جاچکا ہے لیکن بدقسمتی ہے کہ جسٹس وجہیہ تحلیل شدہ ٹربیونل کو استعمال کررہے ہیں، خط میں لکھا گیا ہے کہ جسٹس وجہیہ نے بعد میں جو فیصلے کئے وہ ان کے دائرہ اختیار سے باہر تھے، جسٹس وجہیہ والا ٹربیونل تحلیل ہوچکا ہے، وہ مزید احکامات صادر نہی کرسکتے،، عمران خان نے لکھا ہے کہ تحریک انصاف کی سیاسی جدوجہد کو نقصان سے بچانے کا ہر ضروری قدم اٹھایا جائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے