عمران خان اپنے گریبان میں جھانکیں، مریم اورنگزیب

وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان دوسروں پر بہتان تراشی کے بجائے اپنے گریبان میں جھانکیں، عمران خان روتے رہیں گے اور وزیراعظم سرخرو ہوتے رہیں گے۔

ایک بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی قسمت میں عوام کی خدمت ہے، آپ کی قسمت میں نہیں، عمران خان اپنے منہ سے زہر اگلتے رہتے ہیں، وہ کس منہ سے جلسے میں خالی کرسیوں سے خطاب کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افسوس عمران کو نا شرم آتی ہے نا ہدایت ملتی ہے، عوام اور سپریم کورٹ سے جواب ملنے پر بھی آپ کا منہ بند نہیں ہوا، پاکستان کے عوام اور آئندہ نسلیں آپ سے بدلہ لیں گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے