کشمیر: پونچھ کے بلند پہاڑوں اور گھنے جنگلات کا سحر

وادئی کشمیر اپنے قدرتی حسن اورٹھنڈے موسم کی وجہ سے پوری دنیا میں مشہور ہے آزادکشمیر میں پونچھ ڈویثرن کے پلند وبالا پہاڑ اور گھنے جنگلات سیاحوں پر اپنا سحر طاری کردیتے ہیں۔

موسم گرما شروع ہوتے ہی جہاں ملک کے بڑے شہروں میں پارا چڑھ جاتا ہے وہیں آزادکشمیر کے بالائی مقامات راولاکوٹ اور نیلم ویلی میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ بھی تیز ہوجاتا ہے.

سال کے چھ ماہ سخت سردی کے بعد اب وادی پرل میں زندگی تیزی سے رواں دواں ہو ہے۔2005ء کے زلزلے کے 12 سال بعد اب راولاکوٹ کے شہری علاقے میں ہر قسم کی تعمیرات تو کردی گئی ہیں لیکن مشہور تفریحی مقامات بنجوسہ ، تولی پیراور تراڑکھل کی طرف جانے والی سڑکوں کی حالت بہتر نہیں کی جا سکی ہے۔

طلبہ سیاحتی مقامات پر کیمپنگ کرتے ہیں اور قدرتی نظاروں سے اپنی آنکھیں سیراب کرتے ہیں ۔

پونچھ ڈویثرن کے علاقوں باغ، سدھنوتی، حویلی، عباسپوراور تھوراڑ میں بھی درجنوں دیگر ایسیے خوبصورت مقامات ہیں جودلفریب مناظر کی وجہ سے اپنے اندر ایسی کشش رکھتے ہیں کہ جنہیں دیکھ کرسیاحوں کو بار بار یہاں آتے ہیں .

[pullquote]تو پھر کیا آپ تیار ہیں گرمیوں کی چھٹیاں کشمیر میں منانے کیلئے ؟؟؟[/pullquote]

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے