ٹیم کی درخواست پر ریٹائرمنٹ واپس لینے کو تیار ہوں: یونس خان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین یونس خان کا کہنا ہے کہ وہ ٹیم کو ضرورت پڑنے اور درخواست کرنے کی صورت میں ریٹائرمنٹ واپس لینے کو تیار ہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا ڈاٹ کام سے بات کرتے ہوئےیونس خان نے کہا ‘میں مزید کرکٹ کھیل سکتا ہوں لیکن میرے خیال میں ریٹائر ہونے کا بہتر وقت وہی ہے جب لوگ آپ کو مزید کھیلتا دیکھنا چاہتے ہوں نہ کہ وہ سمجھ رہے ہوں کہ آپ کو جانا چاہیے۔’

انھوں نے کہا کہ ان کے خیال میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا یہ ایک اچھا وقت ہے۔

یونس خان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے روانگی سے قبل کراچی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے بعد بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر غور کرنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر یونس خان نے کہا ‘ہاں میں اس پر غور کروں گا اور یہ سب میری ٹیم کی ضرورت پر انحصار کرتا ہے۔

اگر وہ مجھے درخواست کرتے ہیں یا عوام مجھ سے یہ چاہے تو کیوں نہیں لیکن یہ میری ٹیم پر ہی منحصر ہے۔’

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے