عاطف اسلم کراچی میں غیر ملکی گلوکاروں کیساتھ پرفارم کریں گے

بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کراچی میں غیر ملکی گلوکاروں کیساتھ پرفارم کریں گےـ

کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں 28 اپریل کو ہونے والے کنسرٹ کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ملکی اور غیر ملکی گلوکاروں نے شرکت کی۔

پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ 28 اپریل کو کراچی کے ایدھی اسٹیڈیم میں ایک کنسرٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں پاکستانی گلوکار عاطف اسلم سمیت دیگر غیر ملکی گلوکار بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

کانفرنس میں شریک غیر ملکی گلوکاروں کا کہنا تھا کہ انھیں پاکستان آکر عدم تحفظ کا بالکل بھی احسان نہیں ہوا، یہاں کی عوام زندہ دل اور محبت کر نے والی ہےجس کے باعث وہ خود کو یہاں بہت محفوظ تصور کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہاں آنے سے پہلے ہم نے پاکستانی کھانوں کی بہت تعریف سنی تھی جس کا حقیقی انداز ہ ہمیں یہاں آکر ہوا ہے، ہم یہاں کے روایتی کھانوں سے لطف اٹھا رہے ہیں۔

رومانیہ سے آئی گلوکارہ روزا لینا سے جب صحافی نے پاکستان سے متعلق سوال پوچھا تو ان کا کہنا تھا کہ میں اس سے پہلے بھی یہاں آچکی ہوں مجھے یہاں کی چکن کڑاہی بہت پسند ہے جبکہ ان کی ساتھی گلوکارہ نے بتایا کہ میں یہاں کی چائے کو بہت پسند کرتی ہوں ،کیونکہ یہاں کی چائے میری ساری تھکن اتار دیتی ہے۔

پریس کانفرنس کے اختتام پر غیر ملکی گلوکاروں نے ’’دل دل پاکستان‘‘ کا نغمہ گا کر پاکستان سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار بھی کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے