کراچی: دورانِ چھاپہ رینجرز پر کریکر حملہ، 3اہلکار زخمی

کراچی کے علاقے اردو بازارمیں چھاپے کے دوران ملزمان نے رینجرز اہلکاروں پر کریکر پھینک دیا جس کے پھٹنے سے 3اہلکار زخمی ہوگئے۔

سندھ رینجرز حکام کے مطابق چھاپہ مشتبہ ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پرمارا گیا تھا،کریکر حملے کے بعد رینجرز نے عمارت کا محاصرہ کرتے ہوئے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

رینجرز حکام کے مطابق زخمی اہلکاروں میں سلمان، انعام اللہ اور واحد شامل ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے