پنجاب نہیں جاؤں گی اس سال ریلیز

اے آر وائی فلمز اور سکس سگما پلس کی نئی مشترکہ پیشکش فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ اس سال عید الضحیٰ پر سینماؤں کی زینت بنے گی۔ اے آر وائی اور سکس سگما اس سے قبل کامیاب فلم ’جوانی پھرنہیں آنی‘ بھی بنا چکے ہیں۔

پنجاب نہیں جاؤں گی ایک رومانوی ڈرامہ فلم ہے جس کے مصنف مشہور ٹیلی ویژن پلے رائٹر خلیل الرحمان قمر ہیں اور جس کے ہدایت کار ندیم بیگ ہیں۔ فلم کو سلمان اقبال، شہزاد نصیب، ہمایوں سعید اور جرجیس سیجا نے پروڈیوس کیا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں ہمایوں سعید، مہوش حیات، احمدعلی بٹ، عروہ حسین، اظفر رحمان، بہروز سبزواری، صباحمید، وسیم عباس اور نوید شہزاد شامل ہیں۔

پنجاب نہیں جاؤں گی کی تمام عکسبندی پاکستان میں کی گئی ہے۔ فلم عید الضحیٰ پر پاکستان اور بیرون ملک اے آر وائی کے بینر تلے ریلیز کی جائے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے