سید نور فلم آئینہ ٹو بنائیں گے

پاکستان کے معروف ہدایت کار سید نور نے پاکستانی فلم انڈسٹری کی معرکتہ الارا فلم ’آئینہ‘ کا سیکوئل بنانے کا اعلان کیا ہے۔

آئینہ آج سے چالیس سال قبل ریلیز کی گئی تھی جس کے نغمےاور ندیم اور شبنم کی جاندار اداکاری آج بھی لوگوں کی یادوں میں زندہ ہیں۔

آئینہ ٹو میں بھی ندیم اور شبنم کے علاوہ مرکزی کاسٹ میں شہروز سبزواری جبکہ دیگر اداکاروں میں مصظفیٰ قریشی اور بہار بیگم شامل ہیں۔

مذکور فلم کو ’آئینہ‘ کے فلمساز نورالدین کیسٹ کے صاحبزادے سہیل کیسٹ ہی بنارہے ہیں۔ فلم میں امریکی نژاد پاکستانی جمیل احمد نے بھی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے