پانچویں ہم ایوارڈز اس ہفتے منعقد ہوں گے

پاکستان کے سب سے بڑے انٹرٹینمنٹ چینل ’ہم‘ کے پانچویں ایواڈز کی تقریب ۲۹ اپریل کو لاہورمیں منعقد کی جائے گی۔ یہ رنگا رنگ تقریب ہر سال منعقد کی جاتی ہے جس میں نیٹ ورک پر کام کرنے والے اداکاروں، گلوکاروں، لکھاریوں، ہدایت کاروں، اورپروڈیوسزر کو ان کے بہترین کام پر ایوارڈز سے نوازاجاتا ہے ۔ ایوارڈز میں ٹیلیویژن کے علاوہ موسیقی اور فیشن کی مخصوص کیٹگریز بھی شامل ہیں تاکہ پاکستان کی انٹڑینمنٹ انڈسٹری کا مکمل احاطہ کیا جاسکے۔

ہم نیٹ ورک کی صدر سلطانہ صدیقی کا کہنا ہے کہ ’ہمارا مقصد ہر ایورڈ کی تقریب کو پہلے سے بہتر بنانا ہے اور اپنے ڈراموں میں نئے اور حقیقت پر مبنی موضوعات کو شامل کرنا ہے جو ناظرین کی ززندگویں اور دل سے قریب ہوں۔ ہمیں امید ہے کہ ناظرین ہماری ان کوششوں کو سراہ رہے ہیں۔‘

اس سال کے مشہور نامزد ڈراموں میں اڈاری، بن روئے، من مائل، سنگ مرمر، گل رعنا، اور چھوٹی سی زندگی قابل زکر ہیں۔ اس سال ہم ایوارڈز میں سات کیٹگریز میں ناظرین کی رائے پر بھی ایواردز دئےجائیں گے جن میں بہترین اداکار، اداکارہ، بہترین سکرین جوڑی، بہترین ڈرامہ سیریل، بہترین میوزک ویڈدیو، بہرتن گانا، اور بہترین ساؤنڈ ٹریک کی کیٹگریز شامل ہیں۔

ایوراڈز کے لیے نامزدگیوں کا اعلان پہلے ہی کیا جا چکا ہے جو یہ ہیں ۔

بہترین مرد اداکار (پاپولر)
فیروز خان (گل رعنا)
میکائل ذوالفقار (سنگ مر مر)
ہمایوں سعید (بن روئے)
حمزہ علی عن باسی (بن روئے)
عثمان خالد بٹ (صنم)
احسن خان (اڈاری)

بہترین اداکار خاتون (پاپولر)
سجل علی (گل رعنا)
عروی حسین (اڈاری)
اقرا عزیز (چھوٹی سی زندگی)
ماہرہ خان (بن روئے)
مایا علی (من مائل)
آمنہ شیخ (پاکیزہ)

بہترین آن سکرین جوڑی (پاپولر)
فیروز خان اور سجل علی (ف گل ع رعنا)
عروی ھسین اور فرحان سعید (اڈاری)
میکا۔ئل ذولافقار اور کبریٰ خان (سنگ مر مر)
ہمایوں سعید اور ماہرہ خان (بن روئے)
حمزہ علی عن باسی اور مایا علی (من مائل)
شہزاد شیخ اور اقرا عزیز (چھوٹی سی زندگی)

بہترین ڈرامہ سیریل (پاپولر)
گل رعنا
چھوتی سی زندگی
سنگ مر مر
من مائل
بن روئے
اڈاری

بہترین میوزک ویڈیو
حمزہ یوسف (کوئی روکے مجھے)
زاو علی (ناخن)
صہیب اختر (خیر منگ دا)
حمزہ یوسف (سائیاں)
کمال خان (ہو جاؤ آزاد)
ثاقب خان (جند جان)

بہترین گلوکار اور بینڈ
قرۃالعین بلوچ (سائیاں)
عاطف اسلم (خیرمنگ دا)
سجاد علی (ناخن)
شہزاد رائے اور زو ویکاجی (جند جان)
نوری (پنجرہ)
فرحان سعید (کوئی روکے مجھے)
بہترین اوریجنل ساؤنڈ ٹریک
سجناں وے سجناں (اڈاری)
سنگ مر مر کا دل (سنگ مر رم )
نینا رہتے ہیں کہیں (بن روئے)
تیرے نال میں لایاں (من مائل)
چلی سمت غائب (دیوانہ)
ذرا یاد کر (ذرا یاد کر)

ناظرین اپنے ووٹ ہم ایوارڈز کی ویب سائٹ www.humawards.com پر دے سکتے ہیں.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے