سوات میں نایاب نسل کی بھینسوں کا مقابلہ حسن

سوات میں پہلی بار نایاب نسل کی بھینسوں کا مقابلہ حسن منعقد کیا گیا۔ مقابلے کا مقصد عزی خیلی نسل کی بھینسوں کی افزائش کیلئے شعور اجاگر کرنا تھا ۔

سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ میں سجا ئے گئے دو روزہ سواتی بھینسوں کے مقابلہ جس کااہتمام عالمی ادارہ برائے تحقیق حیوانات نے کیا تھا،جس میں دو سو کے قریب خوبصورت بھینسوں کو لایا گیا۔

وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے لائیواسٹاک محب اللہ خان کے مطابق عزی خیلی میں بھینسوں کی نسل ختم ہورہی تھی،اس مقابلے کے انعقاد کا مقصد لوگوں میں اس نسل کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔ اس پروگرام سے زمینداروں میں شعور پیدا ہوگا اور اس پلیٹ فارم سے معلومات حا صل ہوں گی، جس سے بھینسوں کی نسل میں اضافہ بھی ہو گا۔

مقابلہ حسن میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے بھینس کے مالک کو 75ہزار،دوسری پوزیشن پر50 اور تیسری پوزیشن پر 25 ہزار روپے کا انعام دیا گیا۔

محب اللہ خان نے زمینداروں میں نقد انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے