سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کا آج آخری دن

سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستیں جمع کرانے کا آج آخری روز ہے، سرکاری اسکیم کے تحت حج کرنے والوں کی تعداد 3 لاکھ سے بڑھ گئی ہے، بینکوں میں اب تک 3 لاکھ 13 ہزار 619 درخواستیں وصول کی گئی ہیں۔

حج درخواستوں کی قرعہ اندازی 28 اپریل کو ہو گی، سرکاری اسکیم کے تحت 1لاکھ 7ہزار 526 جبکہ نجی ٹور آپریٹرز کے تحت 71 ہزار سے زائد عازمین حج کریں گے۔

وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ رواں سال 1 لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے