—– ہمت ہے تو عمران بتائیں کس نے 10 ارب کی پیشکش کی؟ دانیال

ن لیگ کے دانیال عزیز نے چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمت ہے تو عمران خان نام بتائیں کہ کس نے انہیں 10 ارب روپے کی پیشکش کی؟ عدالتوں میں عمران خان کا ایک ایک جھوٹ ثابت کریں گے۔

اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر رہنما مسلم لیگ ن دانیال عزیز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب عمران خان سیاست میں آئےتب لوگ ان سےمتعلق معلومات نہیں رکھتےتھے، وقت کے ساتھ ساتھ عمران خان کا نام یو ٹرن خان بن گیا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی کےالزام کےلیےافضل خان کوبھی استعمال کیاگیا، اب افضل خان بھی عدالتوں میں معافی مانگتا پھرتا ہے، عمران خان نے 35 پنچکر والا بھی جھوٹ بولا تھا، اب 10 ارب روپے والا جھوٹ بول رہے ہیں، پہلے کہا شہبازشریف کادوست تھااوراب کہہ رہےہیں حمزہ شہباز کا دوست ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

تجزیے و تبصرے