رینجرز کےاختیارات کو متنازع نہ بنایاجائے، چوہدری نثار

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ رینجرز کےاختیارات کو متنازع نہ بنایاجائے، رینجرز اختیارات میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کا سلسلہ بند ہوناچاہیے۔ شہرمیں امن ہوگا تو دشمنوں کے عزائم خاک میں ملیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ رینجرز نے خون سے تاریخ رقم کی ،پاکستان کے لئے جان کا نذرانہ دیا اور خدمت اور بہادری کی نئی مثال قائم کی ۔

وزیر داخلہ چودھری نثار نےکراچی کے سپر ہائی وے کے رینجرز ٹریننگ سینٹر میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ساڑھے تین سال پہلے رینجرز کو کراچی میں مشکل ٹاسک دیا تھا جو انہوںنے قربانیاں دے کر نبھایا۔

انہوں نے کہا کہ ان ساڑھے3 سال میں سندھ رینجرز نے کراچی میں 9500 آپریشنز کیے اور اس دوران منوں کےحساب سے اسلحہ ضبط کیا۔اس کارکردگی کا کریڈٹ ایک ایک جوان کو جاتاہے۔جنرل رضوان اختر اور جنرل بلال اکبر نے رینجرز کولیڈ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کئی سال تک ایک آدمی کی وجہ سے یرغمال بنا رہا۔وہ کہتا آگ لگا دو تو آگ لگا دی جاتی۔ہم نے جرائم پیشہ افراد کو بھاگنے پر مجبور کر دیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے