مشال قتل کیس کے ملزم عمران نے اعتراف جرم کر لیا

طالب علم مشال قتل کیس کے مرکزی ملزم عمران کو سٹی مجسٹریٹ مردان کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اس نے مشال پر فائرنگ کرنے کے جرم کا اعتراف کرلیا۔

ملزم عمران کو کل انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں سے اسے چار روزہ ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا تھا لیکن ریمانڈ مکمل ہونے سے قبل ہی اس نے عدالت میں اعترافی بیان ریکارڈ کرنے کی حامی بھر لی ۔

پولیس نے اسے آج سخت حفاظتی انتظامات میں سٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جہاں اس نےاپنے اعترافی بیان میں بتایا کہ مشال توہین مذہب کا مرتکب ہوا تھا اس لئے اس پر فائرنگ کی۔ عدالت نے ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔

ادھر مشال قتل کیس کے دیگر دو ملزمان اشفاق خلجی اور فضل رازق کو ریمانڈ مکمل ہونے پر سٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انہوں نے جرم قبول کرنے سے انکار کردیا۔ عدالت نے انہیں بھی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے