عمران ہر جگہ جھوٹ بولتے ہیں وہ کوئی شہر تو چھوڑ دیں،مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کرپشن خاتمے کے جھوٹے نعرے لگانا اور دوسرے صوبوں کا ٹھیکہ اٹھانا بند کریں اور پہلے کے پی میں احتساب کمیشن کا تالا کھولیں۔

عمران خان کے کراچی پہنچنے کے بعد دئیے گئے بیان پر ردعمل میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ٹی آئی سربراہ کوئی جگہ اور شہر تو چھوڑ دیں جہاں جاکے جھوٹ نہ بولیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے سربراہ اس کانام بتائیں جس سے جھوٹے الزامات اورانتشارپھیلانے کیلئے 10 ارب لیے،اگر عمران خان کی اے ٹی ایم پیسا اورجہازدینا بند کردیں تو ان کی جھوٹی سیاست دفن ہوجائے گی۔

وفاقی وزیراطلاعات نے امید ظاہر کی کہ عمران خان 3 مئی کوعدالت میں اپنی آف شور کمپنی کا جواب دینگے،انہوں نے اپنی بے نامی جائیداد ، فارن فنڈنگ کا جواب دینے کی تیاری کرلی ہوگی۔

ان کا کہناتھاکہ عمران صاحب خیبر پختونخوا میں اپنی ناکام کارکردگی پہ رونا بند کریں، وہ پہلے بیماروں کے اسپتال،صاف پینے کے پانی اور بچوں کے اسکول کا انتظام کریں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے