خالد لطیف کی اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیشی کے لیے مشروط آمادگی

معطل ٹیسٹ کرکٹر خالد لطیف نے پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیشی کے لیے مشروط آمادگی ظاہر کر دی ۔

خالد لطیف نے بورڈ کو خط لکھا ہے کہ انہیں اینٹی کرپشن یونٹ پرتو اعتماد ہے لیکن کرنل ریٹائرڈ اعظم پر اعتماد نہیں۔پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ نے خالد لطیف کو دو مئی کو پھر طلب کر لیا ہے ۔

اسکے ساتھ ہی نوٹس میں یہ بھی تحریر ہے کہ اگر وہ نہیں آئے تو انہیں عدم تعاون پر مزید دو شقوں کی خلا ف ورزی پر چارج شیٹ جاری کر دی جائے گی ۔خالد لطیف نے بورڈ کو جوابی خط لکھ دیا ہے اور ان کا موقف ہے کہ انہیں انٹی کرپشن یونٹ پر تو اعتماد ہے لیکن اس کے سربراہ کرنل ریٹائرڈ اعظم پر اعتماد نہیں۔

خالدلطیف نے لکھا ہے کہ کرنل اعظم کا رویہ درست نہیں ، شفافیت بھی نہیں ، حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جا رہا ہے جس میں جانبداری بھی نظر آتی ہے ۔

خالد لطیف نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ دو مئی کی سماعت میں کرنل اعظم شامل نہیں ہوں گے ۔واضح رہے کہ خالد لطیف 26 اپریل کو یونٹ کے سامنے پیش نہیں ہوئے تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے