مسجد نبوی حملہ: پاکستانی شہری سمیت 46 مشتبہ افراد گرفتار

ریاض: سعودی سیکیورٹی فورسز نے گذشتہ سال سعودی عرب کے شہر مدینہ میں مسجد نبوی کے باہر ہونے والے حملے میں ملوث دہشت گردوں کے نیٹ ورک سے تعلقات کے شبہ میں 46 افراد کو گرفتار کرلیا۔

سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان میجر جنرل منصور الترکی کے مطابق ‘جدہ میں امریکی قونصلیٹ کے نزدیک ہونے والے خودکش دھماکے میں بھی یہی گروہ ملوث تھا’۔

واضح رہے کہ یہ دونوں حملے گذشتہ سال جولائی میں رمضان کے آخری دنوں میں ہوئے تھے، مسجد نبوی کے باہر ہونے والے دھماکے میں 4 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔

صحافیوں سے بات چیت میں ترجمان سعودی وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ گرفتار افراد میں سے 32 سعودی شہری ہیں جبکہ دیگر 14 افراد کا تعلق مصر، پاکستان، یمن، افغانستان، سوڈان اور اردن سے ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سعودی وزارت نے مدینہ میں دھماکا کرنے والے شخص کی شناخت سعودی شہری کے حوالے سے کی تھی جبکہ جدہ میں دھماکا کرنے والے شخص کو پاکستان کا شہری بتایا گیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے