کراچی :جماعت اسلامی کے دھرنے میں خواتین کی آمد

جماعت اسلامی کا کے الیکٹرک کے خلاف گورنر ہائوس کے باہر دھرنا تیسرے روز میں داخل ہوگیا ، خواتین کی بڑی تعداد بھی شرکت کے لئے پہنچنا شروع ہوگئی ۔

جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نےکہا کہ آج دھرنے کا تیسرا دن ہے ،گورنر ہائوس کے باہر ہمارا یہ احتجاج مسئلے کے حل تک جاری رہے گا۔

ان کا کہناتھاکہ جماعت اسلامی کے کیمپ میں کارکنان کی بڑی تعداد موجود ہے جبکہ آج کے دھرنے میں خواتین بھی شریک ہورہی ہیں،جبکہ رات گئے ’کے الیکٹرک مردہ باد ‘ کرکٹ میچ بھی کھیلا گیا ۔

حافظ نعیم نے اپنے مطالبات دہراتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک اووربلنگ ختم کرے اور فیول ایڈجسمنٹ ، ڈبل بنک چارجز، میٹر رینٹ اور اضافی ملازمین کے نام پر غیر قانونی طور پر وصول کیے گئے 200ارب روپے کراچی کے عوام کو واپس کرے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے