کشمیر میں بھارتی جارحیت کا سلسلہ جاری ،طالبعلوں پر شیلنگ

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جارحیت کاسلسلہ جاری ہے، آج بھی اپنے ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کرنے والے طالب علموں پر شیلنگ کی گئی، گزشتہ ماہ 6 نوجوان اور 2 خواتین سمیت 25 کشمیری شہید، 650 زخمی ہوئے۔

نہتے کشمیریوں پر برستی گولیاں ،مقبوضہ وادی میں بھارتی فورسز کی جارحیت کا سلسلہ طویل تر ہوتا جارہا ہے،کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسزنےصرف اپریل دو درجن سے زائد کشمیریوں کو شہید اور 650 کو زخمی کیا ۔

ایک طرف بھارتی فورسز بے لگام ہیں تو دوسرئ طرف کشمیری نوجوان بھی سینہ تانے آزادی کے نعرے لگاتے ہیں،ضلع پلواما میں آج بھی کشمیری نوجوان سڑکوں پر نکلےاور طالب علموں کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا۔

ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کرنے والے مظاہرین پر بھارتی فورسز نے آنسو گیس کی شیلنگ کی تو پلواما کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں ،طالب علموں نے کالج کی دیوار پر برہان وانی کا پوسٹر بھی لگایا ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے