مئی اور جون پاکستان کے خشک اورگرم ترین مہینے ہوں گے

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ مئی اور جون پاکستان کے خشک اورگرم ترین مہینے ہوں گے، کراچی میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرنے سے ہیٹ ویوز کا خطرہ موجود ہے، گرمی ماہ رمضان میں بھی اپنا رنگ دکھائےگی۔

محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ ماہ رمضان میں کراچی سمیت سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں گرم موسم اپنے عروج پر ہو گا تاہم بالائی علاقوں سمیت ملک کے بعض علاقوں میں بارش کے سلسلوں سے گرمی سے ریلیف ملے گا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں اور درجہ حرارت میں اضافہ نے پاکستان کا موسم بدل دیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے