افغان طالبان اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور مثبت اور حوصلہ افزا

سبوخ سید

اسلام آباد

۔ ۔ ۔

150322124203_taliban_624x351_reuters_nocredit

پاکستان نے افغان مصالحتی عمل کیلئے شروع کرائے جانے والے مذاکرات کے پہلے دور کو مثبت اور حوصلہ افزا قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ تمام فریقین نے دیرپا امن کا مقصد حاصل کرنے کیلئے پہلے اعتماد سازی کے موثر اقدامات کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے

ترجمان دفترخارجہ نے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان نے افغان مصالحتی عمل میں سہولت فراہم کرنے کی جو یقین دہانی کرارکھی ہے اس کے تحت ، پہلے افغان امن مذاکرات ، پرفضا مقام مری میں منعقد ہوئے، یہ مذاکرات افغان قیادت کی نگرانی میں کرائے گئے جس میں پاکستان نے میزبان کا کردار ادا کیا،، ان میں امریکہ او چین کے نمائیندوں کے ساتھ مسئلہ کے بڑے فریقین، تحریک طالبان اور کابل حکومت کے نمائیندے شریک ہوئے،،، مذاکرات میں شریک تمام نمائیندوں کو اپنی قیادت کا مکمل اعتماد حاصل تھا،،

اس تمام عمل کا بنیادی مقصد افغانستان میں دیرپا امن اور استحکام لانا ہے،،، مری کے مذاکرات میں افغان امن و استحکام کی مخلتف تجاویز پر تبادلہ خیال ہوا،، فریقین نے اعتماد سازی کی خاطر موثر اقدامات کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے،، مذاکرات میں طے ہوا کہ تمام فریقین دیرپا امن کی خاطر مکمل عزم اور خلوص دکھائیں گے ،،

ترجمان دفترخارجہ نے بتایا ہے کہ مذاکراتی عمل مزید جاری رکھنے کا فیصلہ بھی ہوا، آئیندہ دور ماہ رمضان کے بعد ہوگا اس کی حتمی تاریخ اور مقام کا تعین باہمی اتفاق رائے سے کیا جائے گا،، حکومت پاکستان نے مصالحتی عمل کے مذاکرات پر حکومت افغانستان اور تحریک طالبان کا شکریہ ادا کیا ہے جبکہ اقوام متحدہ جیسے دیگر پارٹنرز کا شکریہ  بھی ادا کیا ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے