دنیا کے امیروں کیلئے اڑتا محل آ گیا

آسائشیں نوابوں والی ہیں تو کرایہ بھی نوابوں والا ہے، دنیا کے امیروں کے لیے اڑتا محل آگیا، لندن میں پرائیوٹ جیٹ نمائش کے لیے پیش کردیا گیا، سفر کرنا ہے تو ایک گھنٹے کا 27لاکھ سے زیادہ کرایہ ادا کرنا ہوگا۔

شاہانہ اسٹائل اور کلاس لیے دنیا کے رئیسوں کے لیے اڑتا ہوا محل منظر عام پر آیا ہے، جس میں ایک دنیا آباد ہے۔

وی وی آئی پی ڈریم لائنرB787 جہاز پرائیوٹ جیٹ میں بدل دیا گیا ہے، دنیا کے سب سے مہنگے پرائیوٹ جیٹ کی لندن میں نمائش کی گئی۔

جیٹ میں لگژری بیڈروم، لاؤنج، واش رومز اور ڈائننگ ہال، سیٹوں سے لے کر، کھانے کے برتنوں تک ہر چیز سے نوابی انداز جھلکتا ہے۔

ان شاہانہ آسائشوں کے لیے کرایہ بھی رئیسانہ ادا کرنا ہوگا، صرف ایک گھنٹے کے 27لاکھ سے زیادہ چکانے ہوں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے