وکیل ہمارے پاس نہیں ، سیکرٹری دفاع ، تو کہاں ہے ؟ ہائی کورٹ

آے آر سلطان 

اسلام آباد

۔ ۔ ۔

Latest News

اسلام آباد ہائی کورٹ میں سیکریٹری دفاع نے پیش ہوکر تحریری بیان جمع کروایا کہ مقامی وکیل حماد عدنان ایڈوکیٹ وزارت دفاع کے کسی ادارے کی تحویل میں نہیں ہے۔

 اسلام آباد ہائی کورٹ میں مقامی وکیل حماد عدنان اغواہ کیس کی سماعت جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتعمل سنگل بینچ نے کی۔ سیکریٹری دفاع لیفٹینٹ جنرنل ریٹائرڈ عالم خٹک نے عدالت میں پیش ہو کر تحریری بیان جمع کرایا کہ مغوی وکیل وزارت دفاع کے کسی ادارے کی تحویل میں نہیں ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ وہ آزاد عدلیہ کی جانب سے لاپتہ افراد کی بازیابی کی کوششوں کا احترام کرتے ہیں۔

جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریماکس دیے کہ کہ دہشت گردی میں ملوث شخص کسی کا بھی رشہ دار ہو اسے سزا ہونی چاہئے۔

ایک شہری لاپتہ ہو جائے اور کسی ادارے کو اس کے بارے میں معلومات نہ ہوں، تو اس کا مطلب سکیورٹی ایجنسیز کی ناکامی ہے؟ سیکریٹری دفاع نے مزید تحقیقات کے لئے وقت مانگا جس کے بعد عدالت نے مزید سماعت 28 جولائی تک کے لئے ملتوی کر دی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے