کراچی، بارہویں جماعت کا پرچہ وقت سے پہلے آؤٹ ہوگیا

کراچی میں انٹر میڈیٹ بورڈ کے امتحانات جاری ہیں ۔کراچی میں بارہویں جماعت کافزکس کا پرچہ وقت سے پہلے آؤٹ ہوگیا۔

کراچی میں اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت ہونے والے امتحانات میں پرچہ آؤٹ ہونے کا سلسلہ نہ رک سکا۔

آج بارہویں جماعت کا فزکس کا پرچہ لیاجارہا ہے لیکن یہ پرچہ بھی وقت سے پہلے آؤٹ ہوگیا ۔

پرچہ ساڑھے نو بجے شروع ہونا تھا جبکہ چالیس منٹ پہلے سےسوشل میڈیا پرشیئرہونے لگا۔

ادھر اندرون سندھ انٹر کے امتحانات کے دوران کئی مراکز میں نقل کی مدد سےبھی پرچے حل کیے جانے کی شکایات موصول ہوئی ہیں ۔

میرپورخاص بورڈ کے تحت بارہویں جماعت کیمسٹری کا پرچہ ہوا۔

اس دوران تھرپارکر کے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول اسلام کوٹ اور گورنمنٹ بوائز کالج مٹھی کے امتحانی سینٹر میں نقل کی مدد سے پرچہ حل کیا جاتا رہا۔

لاڑکانہ بورڈ کے تحت بارہویں جماعت انگریزی کا پرچہ لیاگیا ۔

شکارپورمیں گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول لکھی غلام شاہ سینٹر اور کندھ کوٹ کے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سینٹر میں نقل کی شکایات موصول ہوئی ہیں ۔

جیکب آباد کے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کے باہر سے نقل کرانے والے 7 افراد کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے