خیبر پختون خوا میں زلزلے کے جھٹکے

پشاور سمیت خیبر پختون خوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، تاحال صوبے کے کسی علاقے سے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

خیبر پختون خوا کے بیشتر علاقوں میں محسوس کیے جانے والے زلزلے کے جھٹکوں کا دورانیہ کم وقت تک رہا۔

مرکز زلزلہ پیما کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 5ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلا اور وہ عمارتوں سے کھلے میدانوں کی طرف بھاگے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔

پی ڈی ایم اے اور دیگر ریسکیو تنظیموں کی جانب سے تاحال نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے