وزیراعظم فلم انڈسٹری کی بحالی چاہتے ہیں،مریم اورنگزیب

وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم فلم انڈسٹری کی بحالی چاہتے ہیں،فلم انڈسٹری کو زبوں حالی سے نکالنے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلم میکرفلم بنانے کے لیے آلات درآمد کرنا چاہے گا تو حکومت تعاون کرے گی،قومی و ثقافتی ورثے سے متعلق فلم سازی پر بھی حکومت تعاون فراہم کرے گی۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ فلم میکنگ پر زیادہ توجہ ہے،فلم انڈسٹری کے لیے آلات منگوانے پر سہولت دیں گے، پاکستان کی پہلی فلم پالیسی کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری کے لیے گورنر ہاؤس کے دورازے کھولنے پر گورنر سندھ محمد زبیر کے شکر گزار ہیں۔

مریم اورنگزیب کا یہ بھی کہنا تھا کہ فلمی صنعت کی بحالی وقت کی اہم ضرورت ہے، فلمی صنعت سے وابستہ افراد سے رابطے گورنر ہاؤس کے دروازے بند کر کے نہیں ہو سکتے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے