آرمی چیف کا آواران کا دورہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچستان کے علاقے آواران کا دورہ کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ کو بلوچستان کی سیکیورٹی صورتحال کے ساتھ فوج اور ایف سی کی کمیونٹی خدمات پر بھی بریفنگ دی گئی اور ڈیڑھ لاکھ افراد کو علاج کی سہولتوں کی فراہمی سے بھی آگاہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے بہتر سیکیورٹی صورتحال پر فوج اور ایف سی کو سراہا جبکہ انہوں نے مقامی عمائدین سے بھی ملاقات کی۔

آرمی چیف نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں ترقیاتی کوششوں میں تعاون کرتے رہیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے