لاہور کے لیے سگنل فری راہداری کی اجازت

مونا راشد 

لاہور

۔ ۔ ۔

766757-ProposedinterchangeatGujranwalacopy-1411579812-446-640x480

سپریم کورٹ نے لاہور سگنل فری راہداری بنانے کی اجازت دے دی ہے،،، جبکہ عدالت عالیہ کی جانب سے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے عہدیداروں کیخلاف کارروائی کا حکم بھی کالعدم کر دیاگیا ہے۔

سپریم کورٹ نے لاہور سگنل فری راہداری سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف ایل ڈی اے کی اپیلیں جزوی طور پر سماعت کیلئے منظور کر لی ہیں،،، جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے اپیلوں پر ابتدائی سماعت کے بعد مختصر فیصلہ سنایا،،، عدالت عظمیٰ نے قرار دیا ہے کہ اس وقت صوبے میں مقامی حکومتیں موجود نہیں،،،، صوبائی حکومت نے میٹروپولیٹین کی عدم موجودگی کے باعث یہ منصوبہ ایل ڈی اے کے ذریعے شروع کیا،،،، اس پر چھ کروڑ روپے سے زائد کی رقم خرچ ہو چکی ہے،،، منصوبے میں پیدل چلنے سمیت دیگر سہولیات بھی فراہم کی جائیں۔سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت مقامی حکومتوں کے قیام تک نئے منصوبے نہ بنائے، اس طرح کے منصوبے مقامی حکومتوں کی رضا مندی سے شروع کیے جائیں۔ عدالت نے لاہور سگنل فری کوریڈور بنانے کی اجازت دیتے ہوئے ایل ڈی اے عہدیداروں کیخلاف کارروائی کا لاہور ہائیکورٹ کا حکم بھی کالعدم کر دیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے