عدالت میں فریق بنے نہ جے آئی ٹی میں بن رہے ہیں ،گیلانی

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ہم نہ عدالت میں فریق بنے اور نہ ہی جے آئی ٹی میں بن رہے ہیں، وزیراعظم نوازشریف 19گریڈ کے افسر کے سامنے پیش ہوں گے تو پارلیمنٹ کی خود مختاری کہاں جائے گی؟

لوئر دیر میں جلسہ عام سے خطاب میں یوسف رضا گیلانی کا کہناتھاکہ عمران خان کو مشورہ دیا تھاکہ اپنی داڑھی دوسروں کے ہاتھ میں نہ دو ۔

ان کا مزید کہناتھاکہ پیپلز پارٹی کو ختم سمجھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں،ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ جن پختونوں کے آئی ڈی کارڈ بلاک کئے گئے ہیں وہ فی الفور بحال کئے جائیں۔

پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ آئین اور قانون کا احترام کیا ، پارلیمنٹ کو بالادست بنایا ،ہم عدلیہ میں بھی
فریق نہیں بنے ، اور جے آئی ٹی میں بھی فریق نہیں بن رہے ، ہم نے فریق نہ بننے کا فیصلہ پارلیمنٹ کی بالادستی کے لئے کیا۔

یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ مجھے نااہل کیا گيا ، 5سال بھی گزر گئے ہم اداروں کا تصادم نہیں چاہتے تھے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے