’شادی سے قبل لازمی تھیلیسیمیا ٹیسٹ کیلئے قانون سازی کرلی گئی‘

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ تھیلیسیمیا کی روک تھام کے لیے قومی اسمبلی میں قانون سازی ہوچکی ہے جس کے تحت شادی سے قبل خون کے ٹیسٹ کو لازمی بنایا جائے گا۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق تھیلیسیمیا کے عالمی دن کی مناسبت سے اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ’ملک میں مہلک بیماریوں کی روک تھام کے لیے بڑے پیمانے پر میڈیا میں آگاہی مہم چلائی جائے گی۔‘

انہوں نے کہا کہ ان کی وزارت کے تمام محکموں کو، بشمول ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی وژن، کہا جائے گا کہ وہ تھیلیسیمیا اور ایڈز جیسی مہلک اور جسم کے نظام کو درہم برہم والی بیماریوں سے روک تھام سے متعلق لوگوں میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے خصوصی پروگرامز نشر کریں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ’اس مہم میں تمام نجی چینلز کو بھی شامل کیا جائے گا، کیونکہ یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم اس حوالے سے اپنا کردار ادا کریں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’وفاقی دارالحکومت اسلام میں پاکستان بیت المال کے تحت ’تھیلیسیمیا سینٹر‘ قائم کیا جاچکا ہے، جبکہ اس طرح کے سینٹرز ضلعی سطح پر بھی قائم کیے جائیں گے۔‘

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے