نوکیا 3310 رواں ماہ سے فروخت کے لیے دستیاب

17 سال بعد پہلی بار نوکیا کا موبائل فون 3310 ایک بار پھر فروخت کے لیے پیش کیے جانے والا ہے۔

نوکیا 3310 کا نیا اور اپ ڈیٹ ورژن 24 مئی سے برطانیہ میں فروخت کے لیے پیش کیے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

برطانیہ سے ہٹ کر دیگر ممالک میں اسے فروخت کرنے کی تاریخ کا اعلان تو نہیں کیا گیا تاہم توقع کی جاسکتی ہے کہ رواں ماہ کے آخر یا جون کے شروع میں یہ دنیا بھر میں دستیاب ہوگا۔

نوکیا 3310 کا یہ رنگا رنگ نیا ڈیزائن رواں سال فروری میں موبائل ورلڈ کانگریس کے دوران متعارف کرایا گیا تھا اور جب سے لوگ اس کے منتظر تھے۔

ویسے تو یہ نیا ماڈل پرانے ورژن سے کچھ زیادہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس نہیں مگر اب کی بار یہ کلر اسکرین، کیمرہ، مائیکرو یو ایس بی چارجنگ پورٹ، ہیڈفون جیک، 16 ایم بی اسٹوریج، مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ، بلیوٹوتھ اور 2.5 جی انٹرجیٹ جیسے اضافے ضرور کیے گئے ہیں۔

اس کی بیٹری پہلے سے بھی زیادہ طاقتور ہے اور ایک چارج پر لگاتار 22 گھنٹے تک فون کال کی جاسکتی ہے اور ایک مہینے کا اسٹینڈبائی ٹائم ہے۔

اب تین ماہ بعد آخرکار کمپنی نے اسے فروخت کے لیے پیش کرنے کی تاریخ کا اعلان کیا ہے اور یہ 50 برطانوی پاﺅنڈز (6775 پاکستانی روپے) میں صارفین خرید سکیں گے۔

پاکستان میں اس کی قیمت کیا ہوگی، وہ کہنا تو مشکل ہے کیونکہ اس کا تعین مقامی ٹیکسز اور ڈیوٹیز کے بعد ہوگا۔

کیا آپ بھی اس فون کو خریدنے کے خواہشمند ہیں؟ نیچے کمنٹ میں بتانا مت بھولیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے