کراچی میں لکی ون مال کا افتتاح

کراچی کے اب تک سب سے بڑے شاپنگ مال ’لکی ون‘ کا افتتاح گزشتہ ہفتے مال کی عمارت میں کیا گیا جس میں مہانوں کی تفریح کا بھرپور اہتمام کیا گیا تھا۔

شام کے آغاز میں ماڈل اور ٹی وی ہوسٹ انوشے اشرف نے ریڈ کارپٹ کی میزبانی کے فرائض سنبھالتے ہوئے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور ان سے بات چیت کی۔ ریڈ کارپٹ پر لگائے گئے فوٹو بوتھ پر بھی مہمانوں کا رش دیکھنے میں آیا۔

مال کا باقاعدہ افتتاح تبا خاندان کی جانب ربن کاٹ کر کیا گیا۔ جس کے بعد مہمانوں کو مال کے سینٹر کورٹ (ایٹریم) میں لے جایا گیا جہاں اداکارہ عائشہ عمر نے میزبانی کے فرائض انجام دے رہی تھیں۔

لکی ون کے سی ای او سہیل تبا نے مال کی خصوصیات اور انفرادی پہلوؤں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’تبا ہاسپٹل کے بعد لکی ون کراچی کے عوام کے لیے یونس برادرز گروپ کی جانب سے ایک اور بڑا تحفہ ہے۔ اپنی نوعیت کے اس انتہائی منفرد شاپنگ کمپلیکس میں بیک وقت ۲۰۰ سے زائد برانڈز کے ساتھ فیملی انٹرٹینمنٹ سینٹر ’ونڈرلینڈ‘ اور فوڈسٹریٹ سمیت ایک بڑا فوڈ کورٹ شامل ہے۔ اس میں پاکستان کا سب سے بڑا ہائپر اسٹار بھی ہے اور ایک میگا ٹو لیول زیر زمین کار پارکنگ بھی موجود ہے۔‘

تقریب میں حاضرین کو تھری ڈی پروجیکشن کے ذریعے مال کی تکمیل کے مراحل پیش کیے گئے جس کے بعد شاپنگ کے موضوع بناتے ہوئے شیدو آرٹ اور ٹیپ ڈانس پرفارمنس دی گئی۔ میزبان عائشہ عمر نے حاضرین سے ہلکے پھلکے مزاحیہ انداز میں سوال و جواب کیے۔ تقریب کا اختتام ایک عشائیے پر ہوا۔

افتتاحی تقریب کے انتضامی اور تعلقات عامہ کے فرائض اسٹار لنکس پی آر اینڈ ایونٹس نے انجام دیے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے