کراچی: شدید گرمی میں بجلی کی اضافی لوڈ شیڈنگ جاری

کراچی مختلف علاقوں میں وقفہ وقفہ سے بجلی کی انکھ مچولی جاری ہے۔ ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس پریشر کم ہونے کی وجہ سے کے الیکٹرک کی پیداواری صلاحیت متاثر ہوئی ہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں گلستان جوہر، گلشن اقبال، نارتھ کراچی، نیو کراچی، ڈیفنس، کلفٹن، صدر سمیت دیگر علاقوں میں وقفہ وقفہ سے ایک دو تین گھنٹے تک بجلی کی فراہمی معطل رہی، جبکہ بجلی کی آنکھ مچولی اب بھی جاری ہے۔

بجلی کی معطلی سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ انٹر کا امتحان دینے والے طلبہ کی تیاری بھی متاثر ہورہی ہے۔ ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بن قاسم پاور پلانٹ کا یونٹ ٹرپ ہوجانے کی وجہ سے اضافی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے، جبکہ سوئی سدرن گیس کی جانب سے گیس پریشر کم ہونے کی وجہ سے بھی کے الیکٹرک کی پیدواری صلاحیت متاثر ہوئی ہے۔

اس صورتحال کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں اضافی لوڈ شیڈنگ کرکے یونٹس کو فعال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے ایس ایس جی سے گیس پریشر بہتر ہوجانے پر مسئلہ حل ہوجائے گا۔

ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کے الیکٹرک کو 160 ایم ایم سی ایف ڈی گیس دے رہے ہیں،جبکہ گیس پریشر میں کمی کا مسئلہ بہتر ہو رہا ہے۔ کے الیکٹرک کے ایک بند یونٹ نے دوبارہ کام شروع کردیا ہے،صبح تک گیس پریشر کے مسئلے پر قابو پا لیاجائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے