بھارتی کرکٹر کپل دیو اپنا مومی مجسمہ دیکھ کر حیرت زدہ

برطانیہ میں موجود مومی مجسموں کا عجائب گھرمادام تساؤ بھارتی دارلحکومت نئی دہلی میں اپنی 23ویں شاخ کھولنے جارہا ہے جس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

اس موقع پر گزشتہ روز ہونے والی ایک تقریب کے دوران بھارت کے معروف کرکٹر کپل دیو کے مومی مجسمے کی بھی رونمائی کی گئی جسے دیکھ کر وہ خود بھی دنگ رہ گئے۔

کپل دیو کاکہنا تھا کہ وہ اپنے ایکشن سے بھرپور پتلے کو دیکھ کر حیرت میں پڑھ گئے ہیں اور اس تجربے کو بیان کرنے کے لئے ان کے پاس الفاظ نہیں ہیں۔

مادام تساؤ میوزیم کی دنیا کے بڑے شہروں میں 22 برانچیں موجود ہیں جبکہ رواں سال بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں موجود ریگل سنیما کے کناٹ پیلس میں اسکی 23ویں شاخ کا افتتاح کیا جائے گا ۔

نریندر مودی سمیت دنیا بھر کی معروف شخصیات کے 50مومی مجسمے نمائش کے لئے پیش کئے جائیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے