ایل او سی: بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے 3شہری زخمی

راولپنڈی: بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر سیز فائر کی خلاف ورزی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلا اشتعال فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 3 شہری زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی سے متصل مختلف علاقوں میں بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 شہری زخمی ہوگئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔

زخمی افراد میں حاجی محمد یونس، ریحانہ بی بی اور سمینہ بیگم شامل ہیں۔

آئی سی پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی سے ملحقہ 7 مختلف مقامات پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے