ماؤں کا عالمی دن:والدہ کے ساتھ دپیکا کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

پوری دنیا میں آج ماؤں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، اس موقع پر بالی وڈ ہیروئن دپیکا پڈوکون نے والدہ کے ساتھ اپنی بچپن کی تصویر شیئر کی ہے جو وائرل ہوگئی ۔

تصویر میں باجی راؤ مستانی اسٹار دپیکا پڈوکون اپنی والدہ کی گود میں مسکراتی نظر آرہی ہیں۔اس تصویر پر اب تک چار لاکھ سے زائدلائیک آچکے ہیں ۔

انہوں نے تصویر کا کیپشن ’ لو یو ما، مدرز ڈے ایوری ڈے‘ رکھا ہے۔

اس سے پہلے بھی کئی بار دپیکا اپنی فیملی کے ساتھ لی گئیں یاد گار تصاویر شیئر کرا چکی ہیں۔ان کا مقصد اپنے مداحوں کو اپنے خاندان اور شعبے کے بارے میں آگاہ رکھنا ہے۔

واضح رہےکہ آج کل وہ، سنجے لیلا بنسالی کی فلم ’پدما وتی ‘کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ فلم کی کاسٹ میں شاہد کپور اور رنویر سنگھ بھی شامل ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے