نوازشریف کرپشن کا گاڈ فادر،بڑا ڈاکو ہے،عمران خان

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف کرپشن کے گاڈفادر اور ملک کے سب سے بڑے ڈاکو ہو،ان جیسے لوگ کرپٹ افراد کو بچاتے ہیں،حسن نواز لندن میں 6ارب روپے کے گھر میں رہتا ہے۔

ایبٹ آباد میں جلسہ عام سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ پاناما میں نواز شریف کے جو اربوں کے فلیٹس سامنے آئے وہ کچھ بھی نہیں،ابھی تو جے آئی ٹی میں کئی چیزیں سامنے آئیں گی ،وزیراعطم رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم ہاؤس سےایک ایسی خبرنکلتی ہےجومودی کی زبان بولتی ہے،ڈان لیکس پر وفاقی وزیر کوفارغ کردیاگیاجبکہ سب جانتےہیں میڈیاسیل کی سربراہ مریم نوازہے، ملک کو خطرہ باہر سے نہیں اندر سے ہے۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان سے ہر سال ایک ہزار ارب روپے چوری کرکے باہر جاتا ہے، جب تک حکمرانوں کی کرپشن نہیں پکڑیں گے ملک آگے نہیں بڑھے گا ۔

ان کا مزید کہناتھاکہ ایک جاگی ہوئی عوام اپنے پیسے کی خود حفاظت کرتی ہے،کرپشن کی وجہ سے پاکستان میں سرمایہ کاری نہیں آرہی،اسی لئے بے روزگاری ہے۔

پی ٹی آئی سربراہ نے کہا کہ وزیراعظم کی منی لانڈرنگ پاناما کے انکشاف میں ثابت ہوگئی،وزیراعظم کی کرپشن سپریم کورٹ میں لائےتو قطری کا خط سامنے آیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نےپوچھا پیسا کہاں سے آیا ؟توکہا قطری نے پیسا دیا،بچے اربوں پتی بن گئے پیسا قطری خط سے آیا،نوازشریف قوم کو حقارت سے دیکھتے ہیں اور انہیں اپنی طرح بے وقوف سمجھتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ نوازشریف کے پیسے کی منی لانڈرنگ اسحاق ڈار اور سعید احمد کرتےتھے،ن لیگی سربراہ نے خود اقرار کیا تھاکہ کرپشن کرنیوالااپنےنام پرکچھ نہیں رکھتا،اس نے سب کچھ بچوں کے نام پر لیا ہے۔

ان کاکہناتھاکہ کرپٹ لوگوں کو جیل میں ڈالنے تک ترقی نہیں ہوسکتی،پاکستان ہر سال بھکاریوں کی طرح قرض لیتا ہے ، مانگنے سے ملک بے عزت ہوتا ہے،امریکا کے دوایئرپورٹ پراگرمجھے4اور6گھنٹےبٹھایاجائےتوعوام کےساتھ کیاہوتاہوگا؟

عمران خان نے کہا کہ جب عوام کو سمجھ آجائےکہ حکمران کرپشن کررہے ہیں تو انھیں روکنے والےعوام ہی ہوتے ہیں، پاکستان میں تبدیلی کے لیے نوجوانوں کی طرح کا کردار ہماری خواتین کا ہے۔

پی ٹی آئی سربراہ کا کہناتھاکہ بھارتی فوج کے مظالم کے سامنے کھڑی کشمیر ی عوام کو سلام پیش کرتا ہوں،آج وہاں بچیاں بھی آزادی مانگ رہی ہیں،جب قوم کو شعور آتا ہے تو اسے کوئی غلام نہیں بناسکتا ۔

انہوں نے کہا کہ ڈیزل پر پچاس فیصد ٹیکس لیا جاتا ہے،جو100روپے پیٹرول پر عوام دیتی ہے اس کے 40روپےحکومت کےپاس جاتے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے