انٹرٹینمنٹ نیوز پاکستان کا مثبت امیج پیش کرتی ہیں: گورنر سندھ

گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ دنیا میں پاکستان کی ایک مثبت تصویر سامنے لانے کے لیے ضروری ہے کہ مختلف ذرائع ابلاغ جن میں اخبار، ریڈیو، ٹیلی ویژن اور انٹرنیٹ شامل ہیں، پاکستان کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے متعلق بھی خبریں پیش کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں لائف سٹائل اور کلچر کے شعبے سےتعلق رکھنے والے صحافیوں کے وفد سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کے دوران کیا۔

وفد نے گورنر سندھ کو ملک کے ثقافتی اور مثبت امیج کو بہتر بنانے کے لیے مختلف تجاویز دیں جن میں گورنر ہاؤس کی عمارت میں سہ ماہی بنیادوں پر موسیقی اور دیگر ثقافتی پروگرام منعقد کرنا اور پاکستان کے لائف سٹائل اور کلچرسے تعلق رکھنے والے صحافیوں کا دیگر ممالک کے صحافیوں کے ساتھ تبادلہ شامل ہیں۔ صحافیوں نے گورنر سے مختلف امور پر معلومات کے فوری اور مکمل اجرا کا بھی مطالبہ کیا۔

گورنر سندھ محمد زبیر نے صحافیوں کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ایسی کسی بھی تنظیم کی سرپرستی کرنے میں خوشی محسوس کریں گے جو پاکستان کے مثبت امیج کو سامنے لائے۔ انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس مختلف ممالک کے ساتھ کلچرل ایکسچینج اور مختلف ثقافتی پروگرام منعقد کرنے میں زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کرے گا۔

آخر میں گورنر نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی ملاقاتوں کا سسلہ جاری رہنا چاہیے تاکہ حکومت اور صحافیون کے درمیان تعلق قائم رہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے