یہ خبر صرف ہیکرز کے لئے ہے

طاہر عمر

آئی بی سی اردو

۔ ۔ ۔

11720628_742622795864045_377606623_n

یہ خبر صرف ہیکرز کے لئے ہے

لینکس ونڈوز کے مقابلے کا ایک اپریٹنگ سسٹم ہے، جس کے ذریعے کمپیوٹر کو چلایا جاتا ہے۔

یوں تو لینکس کی کئی ورژن ہیں، لیکن کالی لینکس کے نام سے لینکس کا ایک ورژن ہیکرز میں خاصا مقبول ۔ اس میں 300 سے زیادہ ہینکنگ ٹولز ہیں ، مثلا سیکیورٹی ہولز کی سکیننگ کے لیے این میپ (Nmap)، نیٹورکز پر موجود متبادل پیکٹس (packets) کے تجزیہ کے لیے وائر شارک (Wireshark)، پاسورڈز کریکنگ کے لیے جان دی ریپر (John the Ripper)، نیز ایئر کریک این جی (Aircrack-ng) کا مجموعہ سوفٹویئر جو وائر لیس لین (Wireless LAN) جو خصوصاً Penetration Test کے لیے تیار کیا گیا ہے، ان کے علاوہ بھی تحفظی جانچ پڑتال کے لیے مزید آلات اور اطلاقیے ہوتے ہیں۔ تاہم ہیکنگ میں دلچسپی رکھنے والے لوگوں ایک طویل عرصے سے اس کے نئے ورژن کا انتظار تھا ، جس میں نئے تقاضوں کے مطابق چیزیں شامل ہوں-

حال ہی میں کالی لینکس کمپنی نے اس کا نیا ورژن2 پیش کرنے کا اعلان کیا ہے، کالی سانا کے نام سے یہ نیا ورژن 11 اگست 2015 کو دستیاب ہوگا۔

نئے ورژن میں بہت سے نئے ٹولز ہوں گے تاہم ڈویلپر ٹیم نے زیادہ تفصیل بتانے سے انکار کیا ہے ۔

کیا آپ بھی کالی لینکس استعمال کرتے ہیں ؟ اور اس کے نئے ورژن کے انتظار میں ہیں ؟ کمنٹس میں بتانا مت بولئے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے