یمن :ہیضے سے 115افراد جاں بحق،ہنگامی حالت نافذ

یمن کے دارالحکومت صنعاء میں ہیضے کی وباء پھیلنے کے باعث 115 افراد جاں بحق ہونے کے بعد ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق صنعا پر قابض حوثی باغیوں کے متعین وزیر صحت حافظ بن سلیم نے کہا کہ ہیضے کی وباء انتہائی تیزی سے پھیلتی جارہی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنگی صورتحال کے باعث یہ وباء طبی اداروں کے کنٹرول سے باہر نکل چکی ہے جس سے ہزاروں افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

حافظ بن سلیم نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ وباء سے نمٹنے کے لیے اپنی ذمہ داری پوری کریں۔

دوسری جانب رہے کہ ریڈ کراس کا کہناتھاکہ 27اپریل سے اب تک صنعا میں ہیضے کی وباء کی وجہ سے 115 افراد ہلاک اور ساڑھے 8 ہزار اس بیماری سے متاثر ہوچکے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے