سائنس فکشن،ایکشن تھرل فلم ’ایلیئن کوونینٹ کا نیا کلپ

خطرناک سیارے پر موجود طاقتور خلائی مخلوق کی دہشت پر مبنی نئی سائنس فکشن ایکشن تھرل فلم ’ایلیئن؛ کوونینٹ‘ کا نیا کلپ جاری کر دیا گیا ہے۔

ہدایتکار رِیڈلی اسکاٹ کی اس فلم کی معروف ہالی وڈ فلم سیریز ’ایلیئن‘ کی چھٹی کڑی ہے، جس کی کہانی ایک بار پھر انسانوں کی جان کے دشمن خطرناک ایلیئنز کے گرد گھوم رہی ہے ۔

ریسرچرز کا ایک گروپ گلیکسی میں موجود ایک ایسے پر اسرار سیارے کے گرد گھوم رہی ہے، جہاں موجود انوکھی خلائی مخلوق طرح طرح کے حربے استعمال کرتے ہوئے، وائرس کی طرح انسان کے جسم میں داخل ہوتی اور ان کا شکار کر لیتی۔

مارک ہفمین، رِیڈلی اسکاٹ اور ڈیوڈ گیلر کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار ہالی وڈ اداکار مائیکل فیسبینڈر نے نبھایا ہے، جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں کیتھرین ویٹراسٹون ، بِلی کروڈپ، ڈینی میک برج ،ڈیمینئن بیچر اورنومی ریپیس اہم کرداروں جلوۂ گر ہو رہے ہیں۔

سنسنی خیز مناظر کی عکاسی کرتی ایکشن، تھرل اور ڈرامے کا مِکس تڑکا لِئے یہ سائنس فکشن فلم ٹوینٹیتھ سینچر فاکس کے تحت رواں سال 19مئی کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے