پاکستان ابھرتی ہوئی معیشت ہے، وزیر اعظم

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ابھرتی ہوئی معیشت ہے،اس کا جغرافیائی محل وقوع انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ہانگ کانگ دنیا کی معیشت میں اہم کردار ادا کررہا ہے، سی پیک ون روڈ ون بیلٹ کا اہم حصہ ہے۔

ہانگ کانگ میں ون بیلٹ ون روڈ پاکستان سرمایہ کاری فورم میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ آج کا پاکستان پراعتماد اورسرمایہ کاری کے لیے تیارہے ،سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے خصوصی اقتصادی زونز قائم کیے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2013سے پہلے جی ڈی پی کی شرح 3 فیصد تھی، پاکستانی معیشت میں اصلاحات لانے کے لئے متعدد اقدامات کیے،رواں مالی سال جی ڈی پی کی شرح 5 فیصد ہے،آئندہ 2سال میں مزید اضافہ ہوگا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ کا شماردنیا کی بڑی مارکیٹوں میں ہوتا ہے، عالمی اداروں نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں اضافہ کیا ہے۔بجٹ خسارے میں کمی اور زرمبادلہ کے ذخائرمیں اضافہ ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں خدمات کا شعبہ تیزی سے ترقی پاررہا ہے، اس کی رفتارکو برقرار رکھنا ضروری ہے۔پائیدارترقی کےباعث پاکستان کا شمار25 بہترین معیشتو ں میں ہوگا۔ وژن 2025 کےتحت پائیدارترقی کےحصول کیلیےجامع حکمت عملی مرتب کی ہے۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ حکومت نےصحت، تعلیم کےشعبے میں غریب اورنادارطبقے کے لئے بھی کئی اقدامات کیے۔سیاحت،ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے کو صنعت کادرجہ دے دیا گیا ہے۔پن بجلی کےعلاوہ پاکستان میں مختلف ذرائع سےبجلی پیداکرنےکےوسیع مواقع ہیں۔پاکستان کی ٹیلی کمیونیکشن کی صنعت میں ترقی کی صلاحیت موجود ہے۔

نوازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان دودھ کی پیداوارکے لیے دنیا کا چوتھا بڑا ملک ہے۔پاکستان میں آٹوانڈسٹری میں سرمایہ کاری کے لیے وسیع مواقع ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے سرمایہ کاردوست ماحول کے لئے جامع پلان بنایا ہے۔ای پلیٹ فارم کےقیام کے لئےعلی باباگروپ سے مفاہمت کی یادداشت پردستخط کیے ہیں۔سرمایہ کاروں کے لئے شفاف اورلبرل پالیسیاں وضع کی گئی ہیں۔ غیرملکی سرمایہ کاری کے لئے سرمایہ کار پالیسیوں کولبر لائیز کیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے