چینی شخص نے ہزاروں شہد کی مکھیوں سے خود کوڈھانپ لیا

شہد کی مکھیوں اور اُن کے کاٹنے سے سب ہی کو ڈر لگتا ہے لیکن چینی شخص کی ہمت کی داد دینی پڑے گی جس نے درجنوں نہیں بلکہ ہزاروں شہد کی مکھیوں سے خود کو ڈھانپ کر دیکھنے والوں کو دنگ کردیا ہے۔

جی ہاں،چین کے صوبےشین ڈونگ( Shandong) سے تعلق رکھنے والے شخص نے دنیا کو حیران کرنے کی ٹھانی اور چند ہی منٹ میں اپنے پورے جسم پر شہد کی مکھیاں کچھ اس انداز میں بٹھا لیں کہ سر سے لیکر پاؤں تک وہ شہد کی مکھیوں سے چھپ گیا۔

اس دوران چینی جانباز سانس روکے بالکل سیدھا بیٹھا رہاکہ جیسے پتھر کا کوئی مجسمہ ہو۔

خطروں کے کھلاڑی کے اس خطرناک کارنامے نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا اور لوگ نے شہد کی مکھیوں کے رکھوالے کے ساتھ خوب تصاویر اور ویڈیو بھی بنائیں۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پربے حد مقبول ہو چکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے