بولی وڈ کی پسندیدہ ’ماں‘ چل بسی

کئی کامیاب بولی وڈ فلموں میں ماں کا کردار ادا کرنے والی معروف اداکارہ ریما لاگو دل کا دورہ پڑنے کے باعث 59 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق اداکارہ کا انتقال آج بروز جمعرات (18 مئی) کی صبح ہوا۔

ریما لاگو کو گزشتہ رات سینے میں تکلیف کے باعث ممبئی کے کوکیلا بین ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

اداکارہ کے داماد ونے ویکل کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا ’ریما لاگو کو سینے میں درد محسوس ہوا جس کے بعد ہم انہیں رات ایک بجے کے قریب ہسپتال لے کر گئے، لیکن رات تین بج کر 15 منٹ پر ان کا انتقال ہوگیا، وہ بالکل ٹھیک تھیں اور انہیں کسی قسم کی بیماری بھی نہیں تھی، یہی وجہ ہے کہ ان کے انتقال پر پورا خاندان صدمے کی حالت میں ہے‘۔

ریما لاگو نے بولی وڈ کی کئی کامیاب فلموں میں اہم کردار ادا کیے، ان میں ’ہم آپ کے ہیں کون‘، ’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘، ’میں نے پیار کیا‘ اور ’کل ہو نا ہو‘ جیسی فلمیں شامل ہیں۔

اداکارہ اپنے کیریئر میں ٹیلی ویژن پر بھی کام چکی ہیں، ان میں ’تو تو میں میں‘ اور ’شری مان شری متی‘ شامل ہیں۔

وہ آخری مرتبہ ’نام کرن‘ نامی ڈرامے میں جلوہ گر ہوئیں۔

انہوں نے بولی وڈ کے کامیاب ستاروں سلمان خان، شاہ رخ خان، سنجے دت، اکشے کمار، سری دیوی اور مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ بھی کام کیا۔

ریما لاگو کو اپنے کیریئر میں بہترین معاون اداکارہ کے لیے 4 فلم فیئر ایوارڈز سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

بولی وڈ کی پسندیدہ ماں کا کردار ادا کرنے والی ریما لاگو کے انتقال پر مداحوں نے سوشل میڈیا پر اپنے غم کا اظہار کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے