امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب پہنچ گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکا عرب اسلامی کانفرنس میں شرکت کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے۔

دورے میں امریکی صدر کے ہمراہ ان کی اہلیہ میلانیا، بیٹی ایوانکا اور داماد جیرڈ کشز بھی موجود ہیں ۔

اس موقع پر سعودی فرمانروا شاہ فہد بن سلمان امریکی صدر کا خیرمقدم کرنے کیلئے موجود تھے۔

دورہ سعودی عرب کے موقع پر امریکی صدر کی جانب سے ایک کھرب ڈالر کے دفاعی معاہدوں کا بھی امکان ہے۔

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ دورہ میں امریکی صدر سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی کے اعلان پر کوئی بات نہیں کریں گے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے