لوگ پیسے کے زور پر مینڈیٹ چوری کرتے ہیں،سراج الحق

جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ پیسے کے زور پر مینڈیٹ چوری کرتے ہیں،نوجوان گندے نظام کے خلاف متحد ہوں۔

لاہور میں جماعت اسلامی یوتھ کے انتخابات کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں فاٹا اصلاحات پر سراج الحق کا کہناتھاکہ سرتاج عزیز نے ہزاروں قبائلیوں سے مل کر فاٹا کو خیبرپختونخوا کا حصہ بنانے کی رپورٹ پیش کی، مگر اب حکمران جھک رہے ہیں۔

انہوں نے نوجوانوں کو گندے نظام کے خلاف متحد ہونے کا کہا ،امیر جماعت اسلامی کا مزید کہناتھاکہ کچھ لوگ پیسے کے زور پر مینڈیٹ چراتے ہیں،ان لوگوں کی وجہ سےہی ملکی نظام کو خطرہ ہے۔

ان کاکہناتھاکہ فاٹا کے عوام وہی حقوق چاہتے ہیں جو کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے عوام کو میسر ہیں،قبائلی عوام کے پی کے کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔

امیرِجماعت اسلامی نےکہاکہ کلبھوشن کے معاملے پر بین الاقوامی عدالت کو نہیں مانتے،پاکستان اس معاملے کوآئین اور قانون کے مطابق دیکھے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے