پاناما جے آئی ٹی پیش رفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

پاناما پیپرز کی جے آئی ٹی پر شریف خاندان سے متعلق اب تک کی گئی تحقیقات پر سپریم کورٹ میں سماعت جاری ہے، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے کیس سے متعلق پیش رفت رپورٹس سپریم کورٹ میں جمع کروا دی۔

کمرہ عدالت کے باہر ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے واجد ضیاء نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کی تاہم جے آئی ٹی ارکان نے وزیراعظم کو بلانےسے متعلق میڈیا کے سوال کا جواب دینے سے گریزکیا۔

گزشتہ 15 روز کے دوران جے آئی ٹی نے حدیبیہ پیپرملز کیس کے ریکارڈ کے علاوہ وزیراعظم اور کیپٹن صفدر کے اثاثو ں کی تفصیل کا جائزہ لیا۔جے آئی ٹی کیس میں تحقیقاتی صحافی عمر چیمہ کا بیان بھی ریکارڈ کیا گیا۔

جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ کیس کی سماعت کررہا ہے ۔

اس سے قبل ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی کی سربراہی میں پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کا اجلاس جوڈیشل اکیڈمی اسلام آباد میں ہوا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے