یورپ بھی دہشت گردی کی لپیٹ میں ، 1سال میں 130افراد ہلاک

گزشتہ ایک برس کے دوران یورپ میں دہشت گردی کے واقعات میں ایک سو تیس افراد ہلاک اور پانچ سو سے زائد زخمی ہوئے ۔ دہشت گردی کی پے در پے کارروائیوں نے یورپ کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

22مارچ 2016ء
بلجیم کے دارالحکومت برسلز کے ہوائی اڈے اور میٹرو ٹرین اسٹیشن میں دھماکے ہوئے، ان دھماکوں میں 18افراد ہلاک اور 300زخمی ہوئے ۔

14جولائی 2016ء
فرانس کے شہر نیس میں قومی دن کی تقریبات کے دوران دہشت گرد نے ہجوم پر ٹرک چڑھا دیاجس کے نتیجے میں 84افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے۔

18جولائی 2016ء
جرمن شہر فورٹسبرگ میں ٹرین میں سوارحملہ آور نے چھریوں کے وار کر کے چارمسافروں کو زخمی کر دیا۔

25جولائی 2016

جرمنی میں ہونےوالی موسیقی کی تقریب میں دھماکے میں پندرہ افراد زخمی ہوئے۔پولیس کی کارروائی میں حملہ آور مارا گیا۔

19دسمبر 2016ء
جرمن دارالحکومت برلن میں ڈرائیور نے ٹرک شہریوں پر چڑھا دیاجس کے نتیجے میں 12افراد ہلاک اور اڑتالیس افراد زخمی ہو گئے۔

22مارچ 2017ء
لندن میں ایک حملہ آور نے برطانوی پارلیمان کے باہر ویسٹ منسٹر پل پر لوگوں کے اوپر گاڑی چڑھا دی۔حملے میں چار افراد ہلاک اور چالیس زخمی ہوئے۔

پولیس کی کارروائی میں حملہ آور ہلاک ہو گیا۔حملہ اس وقت ہوا جب برطانوی وزیراعظم تھریسا مے پارلیمنٹ میں موجود تھیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے