کے الیکٹرک کا گھنٹوں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا اعتراف

ناں ناں کرتے ۔۔کے الیکٹر ک مان ہی گئی اورآدھے سے زائد کراچی میں تین سے چار گھنٹے اور بقیہ علاقوں میں 7گھنٹےغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا اعتراف کر ہی لیا۔

کراچی میں مرمت ،ٹیکنیکل فالٹ اور فیڈر ٹرپنگ کے نام پر بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ۔متاثرہ علاقوں میں ملیر، شاہ فیصل ٹاؤن، قائد آباد، یوپی موڑ، نارتھ کراچی اور اورنگی ٹاؤن ،شاہ فیصل کالونی، ایف بی ایریا، ناظم آباد شامل ہیں۔

کے الیکٹرک کا موقف ہے کہ این ٹی ڈی سی کے 500 کلو واٹ سرکٹ پول میں خرابی سے لوڈشیڈنگ بڑھی۔ترجمان کے الیکٹرک کا کہناہےکہ این ٹی ڈی سی کے 500 کلو واٹ سرکٹ پول کی مرمت کا کام جاری ہے ۔

بجلی کی بندش کا سلسلہ مزید دو روز تک جاری رہے گا۔صنعتی علاقوں میں آئندہ 15 روز کے دوران رات گیارہ سے صبح سات بجے تک بجلی نہیں ہوگی۔

شدید گرمی میں گھنٹوں بجلی غائب رہنے سے پریشان شہری سوال کر رہے ہیں کہ فرنس آئل پر بجلی گھر کیوں نہیں چلائے جاتے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے